24Domino سکول

خوش آمدید! کیا آپ فاریکس ٹریڈنگ میں نئے ہیں؟ یہ سیکشن نئے لوگوں کو فوریکس ٹریڈنگ سیکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اگر آپ ہمیشہ سے ٹریڈنگ سیکھنا چاہتے تھے لیکن آپ کو معلوم نہیں تھا کہ کہاں سے آغاز کرنا ہے تو، آپ صحیح جگہ پر ہیں۔ بنیادی باتیں سیکھیں تاکہ آپ ٹریڈنگ شروع کرسکیں اور 24Domino کے ساتھ لطف ​​اٹھا سکیں۔

تعارف

24Domino ایجوکیشن سنٹر میں خوش آمدید۔ فاریکس ایجوکیشن سینٹر میں ہمارا مقصد آپ کو فاریکس مارکیٹ کے بارے میں آسان اقدامات کے ذریعے فاریکس کیا ہے اور فاریکس ٹریڈنگ کیسے کی جاتی ہے کے متعلق سیکھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ چاہے آپ آن لائن فاریکس ٹریڈنگ میں نئے ہیں یا آپ فاریکس کی مبادیات سے متعلق اپنے علم کی تجدید کرنا چاہتے ہیں، GF مارکیٹس LLC فری ایجوکیشنل ریسورسز فاریکس ٹریڈنگ میں مہارت حاصل کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کے ذریعے آپ کی رہنمائی کرے گا اور آپ کو ایک کامیاب ٹریڈر کی طرح سوچنے میں مدد کرے گا۔

فاریکس کیا ہے؟

فارن ایکسچینج (جسے مختصرا فارن یا FX بھی کہا جاتا ہے) ایک مارکیٹ ہے جہاں قومی کرنسیوں کا ایک دوسرے سے تبادلہ کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر امریکی ڈالر کا یورو سے تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔ فارن ایکسچینج کا لین دین فارن ایکسچینج مارکیٹ میں ہوتا ہے، جسے فاریکس مارکیٹ بھی کہا جاتا ہے۔ فاریکس مارکیٹ دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ لیکویڈ مارکیٹ ہے جہاں ہر روز کھربوں ڈالر کی خریدو فروخت ہوتی ہے۔
آپ آن لائن ایک کرنسی خریدتے ہیں، دوسری آن لائن فروخت کرتے ہیں اورآن لائن منافع کماتے ہیں۔ ہر وقت ہر چیز تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ کرنسی کی شرح بھی تبدیل ہوتی رہتی ہے، لہذا آپ کو گہری نظر رکھنا ہوگی کہ آپ کب ایک کرنسی کا دوسری کرنسی سے تبادلہ کرتے ہیں، کون سا کرنسی پیئر منتخب کرتے ہیں (مثلا USD بمقابلہ EU) اور کتنی مقدار میں تبادلہ کرتے ہیں۔ اور کب، کتنا، کیا اور منافع فاریکس ٹریڈنگ کے بنیادی نکات ہیں۔
فاریکس مارکیٹ دن میں 24 گھنٹے اور ہفتے میں 5 دن کھلی رہتی ہے، اورصرف ہفتے کے آخر میں بند ہوتی ہے۔ دن شروع ہوتا ہے جب ٹریڈرز سڈنی میں جاگتے ہیں اور پھر یہ ٹوکیو، لندن، فرینکفرٹ اور آخر کار، نیو یارک تک معاملہ جاتا ہے اور پھر یہ سب معاملہ دوبارہ سے سڈنی سے شروع ہو جاتا ہے! مثال کے طور پر، جب آپ یہ سنتے ہیں کہ امریکی ڈالر ایک خاص قیمت پر بند ہوا تو، اس کا سیدھا سا مطلب ہے کہ نیویارک میں مارکیٹ بند ہوتے وقت یہ قیمت تھی۔

فاریکس میں کیا ٹریڈ کیا جاتا ہے؟

پوری فاریکس گیم کا نام کرنسیز ہے۔  آپ ایک دوسرے کے مقابل کرنسیوں کو خرید اور فروخت کر سکتے ہیں، بطور قلیل مدتی ٹریڈ، طویل مدتی سرمایہ کاری یا ان دونوں کا درمیانی آپشن۔
فاریکس میں کیا ٹریڈ کیا جاتا ہے؟ جواب ہے پیسہ۔ عام طور پرکرنسی کی قیمت اس کی متعلقہ معیشت کی موجودہ اور مستقبل کی صحت پر مارکیٹ کی رائے کی براہ راست عکاسی ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر فاریکس ٹریڈنگ میں جب آپ یورو خریدتے ہیں تو بنیادی طور پر آپ یورپی یونین کی معیشت میں "شیئر" خرید رہے ہوتے ہیں۔ آپ سوچتے ہیں کہ یورپ کی معیشت صحت مند ہے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی بہتر ہوگی اور امید ہے کہ، آپ کو منافع ہو گا۔ کسی کرنسی کی دوسری کرنسیوں کے مقابلے میں شرح تبادلہ دوسرے ملکوں کی معیشتوں کے مقابلے میں، اس ملک کی معیشت کی صورتحال کی نشان دہی ہے۔

نمایاں کرنسی پیئرز

بہت ساری کرنسیاں ہیں جن میں آپ ٹریڈ کرسکتے ہیں لیکن ایک نئے ٹریڈر کی حیثیت سے آپ غالبا بڑی کرنسیوں سے ٹریڈنگ کا آغاز کریں گے۔ میجر کرنسیوں میں سب سے زیادہ ٹریڈ کی جانے والی کرنسیوں میں شامل ہیں (کسی خاص ترتیب کے بغیر) امریکی ڈالر (USD)، کینیڈین ڈالر (CAD)، یورو (EUR)، برطانوی پاؤنڈ (GBP)، سوئس فرانک (CHF)، نیوزی لینڈ ڈالر (NZD)، آسٹریلین ڈالر (AUD) اور جاپانی ین (JPY)۔
کرنسی کی علامت میں ہمیشہ تین حروف ہوتے ہیں، پہلے دو حروف ملک کے نام کی نشاندہی کرتے ہیں اور تیسرا حرف اس ملک کی کرنسی کے نام کی نشاندہی کرتا ہے۔ مثال کے طور پر USD، US ملک کے نام یونائیٹڈ سٹیٹس کو ظاہر کرتا ہے اور D کرنسی کے نام ڈالر کو ظاہر کرتا ہے۔

مائنر کرنسی پیئرز

جب کسی کرنسی کے پیئر میں امریکی ڈالر شامل نہیں ہوتا تو اسے مائنر کرنسی پیئر یا کراس کرنسی پیئر یا صرف "کراسز" کہا جاتا ہے۔ اہم کراسز کو یوں بھی کہا جاتا ہے یعنی کہ "مائنرز۔" اگرچہ انہیں میجرزجتنی کثرت سے ٹریڈ نہیں کیا جاتا، پھر بھی کراسز کافی لیکویڈ ہیں اور ٹریڈنگ کے بہت سے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
سب سے زیادہ ٹریڈ کیے جانے والے کراسز تین بڑی نان USD کرنسیوں سے اخذ کیے گئے ہیں: EUR، JPY، اور GBP۔ یہ چند مائنر کرنسی پیئرز ہیں:

  • EUR/GBP

    یورو/برطانوی پاؤنڈ

  • EUR/AUD

    یورو/آسٹریلین ڈالر

  • GBP/JPY

    برطانوی پاؤنڈ/جاپانی ین

  • CHF/JPY

    سوئس فرانک/جاپانی ین

  • NZD/JPY

    نیوزی لینڈ ڈالر/جاپانی ین

  • GBP/CAD

    برطانوی پاؤنڈ/کینیڈین ڈالر

اگزوٹک کرنسی پیئرز

اگزوٹک کرنسی پیئرز کوایک بڑی کرنسی کی ابھرتی ہوئی معیشت جیسے برازیل، میکسیکو، چلی، ترکی، یا ہنگری، جنوبی افریقہ وغیرہ کی کرنسی سے جوڑ کر بنایا جاتا ہے۔ ایک اگزوٹک کرنسی پیئر میں ایک نمایاں کرنسی اور ایک ترقی پذیر معیشت (جیسے برازیل یا جنوبی افریقہ) کی کرنسی شامل ہوتی ہے۔ آپ کو اگزوٹک پیئرز میجر یا مائنر پیئرز جتنی کثرت سے نہیں ملیں گے، جس کا مطلب ہے کہ ٹریڈنگ کرتے ہوئے سپریڈز زیادہ ہو سکتے ہیں۔ اگزوٹک کرنسی پیئرز میں شامل ہیں:

  • EUR/TRY

    یورو/ترک لیرا

  • USD/HKD

    امریکی ڈالر/ہانگ کانگ ڈالر

  • JPY/NOK

    جاپانی ین/ نارویجیئن کرون

  • JPY/NOK

    نیوزی لینڈ ڈالر/ سنگاپور ڈالر

  • GBP/ZAR

    برطانوی پاؤنڈ / ساؤتھ افریقن رینڈ

  • AUD/MXN

    آسٹریلین ڈالر/ میکسیکن پیسو

  • USD/BRL

    یونائیٹڈ سٹیٹس/ برازیل

  • USD/CLP

    یونائیٹڈ سٹیٹس/ چلی

کرنسی پیئرز کی خرید و فروخت

فاریکس ٹریڈنگ بیک وقت ایک کرنسی کی خریداری اور دوسری کرنسی کی فروخت ہے۔ کرنسیاں پیئرز میں بروکر یا ڈیلر کے ذریعے ٹریڈ کی جاتی ہیں۔ مثال کے طور پر یورو اور امریکی ڈالر (EUR/USD) یا برطانوی پاؤنڈ اور سوئس فرانک (GBP/CHF)۔ فاریکس مارکیٹ میں آپ کرنسی پیئرز میں خریدتے اور فروخت کرتے ہیں۔

(A) میجر کرنسی پیئرز میجر کرنسی پیئرز وہ پیئرز ہوتے ہیں جن میں ایک طرف امریکی ڈالر (USD) شامل ہوتا ہے اور یہ وسیع پیمانے پر ٹریڈ کیے جانے والے اور سب سے زیادہ لیکویڈ پیئرز ہوتے ہیں۔ میجر کرنسی پیئرز میں شامل ہیں (کسی خاص ترتیب کے بغیر) EUR/USD, USD/JPY, GBP/USD, AUD/USD, USD/CHF, NZD/USD اور USD/CAD۔

(B) کراس-کرنسی پیئرز یا مائنر کرنسی پیئرز  کرنسی پیئرز جن میں امریکی ڈالر (USD) شامل نہیں ہوتا انھیں کراس کرنسی پیئرز یا "کراسزز" کہا جاتا ہے۔ انھیں مائنر کرنسی پیئرز یا صرف "مائنر" بھی کہا جاتا ہے۔ یہ چند مائنر کرنسی پیئرز ہیں (کسی خاص ترتیب کے بغیر) EUR/GBP, EUR/AUD, GBP/JPY, CHF/JPY, NZD/JPY, GBP/CAD وغیرہ۔ سب سے زیادہ ایکٹو میں EUR ، JPY اور GBP شامل ہیں ہے۔

(C) اگزوٹک کرنسی پیئرز اگزوٹک کرنسی پیئرز میں ایک میجر کرنسی کا کسی ابھرتی ہوئی یا ترقی پذیر معیشت جیسے برازیل، میکسیکو یا ہنگری کی کرنسی کے ساتھ پیئر بنایا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر USD/BRL, USD/MXN یا EUR/HUF۔ اگزوٹک پیئرز بڑے پیمانے پر ٹریڈ نہیں ہوتے۔

(D) G10 کرنسیاں G10 کرنسیاں دنیا میں سب سے زیادہ ٹریڈ کی جانے والی کرنسیوں میں شامل ہیں جو دنیا کی دس سب سے زیادہ لیکویڈ کرنسیاں بھی ہیں۔ G10 کرنسیوں کی فہرست یہ ہے:

  1. USD

    امریکی ڈالر

  2. EUR

    یورو

  3. GBP

    پاؤنڈ سٹرلنگ

  4. JPY

    جاپانی ین

  5. AUD

    آسٹریلین ڈالر

  6. NZD

    نیوزی لینڈ ڈالر

  7. CAD

    کینیڈین ڈالر

  8. CHF

    سوئس فرانک

  9. NOK

    نارویجیئن کرون

  10. SEKv

    سویڈش کرونا

فاریکس ٹریڈنگ کیسے کام کرتی ہے؟

فاریکس ٹریڈنگ میں شروعات کیسے کی جائے اس کے بارے میں آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ہے۔

فاریکس کوٹ کیسے پڑھا جاتا ہے

کرنسیاں کا ہمیشہ پیئرز میں کوٹ کی جاتی ہیں جیسے EUR/USD یا USD/GBP۔ پیئرز میں کوٹ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ، ہر فارن ایکسچنج لین دین میں، آپ بیک وقت ایک کرنسی خرید اور دوسری فروخت کر رہے ہوتے ہیں۔

یہ یورو بمقابلہ امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ کی ایک مثال ہے :

How to Read a Forex Quote

سلیش ("/") کے بائیں طرف پہلی درج شدہ کرنسی کو بیس کرنسی کہا جاتا ہے (اس مثال میں یورو)، جبکہ دائیں طرف کی دوسری کرنسی کو کاؤنٹر یا کوٹ کرنسی کہا جاتا ہے (اس مثال میں امریکی ڈالر)۔

جب آپ خریدتے ہیں تو شرح تبادلہ آپ کو بتاتی ہے کہ بیس کرنسی کا ایک یونٹ خریدنے کے لئے آپ کو کوٹ کرنسی کے یونٹس میں کتنی ادائیگی کرنا ہوگی۔ مندرجہ بالا مثال میں آپ کو 1 یورو خریدنے کے لئے 1.21258 امریکی ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔
جب آپ بیچتے ہیں تو شرح تبادلہ آپ کو بتاتی ہے کہ بیس کرنسی کا ایک یونٹ فروخت کرنے پر آپ کو کوٹ کرنسی کے کتنے یونٹ ملیں گے۔ مندرجہ بالا مثال میں آپ کو 1 یورو فروخت کرنے پر 1.21258 امریکی ڈالر ملیں گے۔

بیس کرنسی خرید و فروخت کی "اساس" ہے۔ اگر آپ EUR/USD ڈالر خریدتے ہیں تو اس کا سادہ سا مطلب ہے کہ آپ بیس کرنسی خرید رہے ہیں اور بیک وقت کوٹ کرنسی فروخت کر رہے ہیں، اور اس معاملے میں آپ یورو خرید اور امریکی ڈالر فروخت کر رہے ہیں۔

آپ پیئرزخریدتے ہیں اگر آپ کو یقین ہو کہ کوٹ کرنسی کے مقابلے میں بیس کرنسی کی قدر میں اضافہ ہو گا۔
اگر آپ کو محسوس ہو کہ کوٹ کرنسی کے مقابلے میں بیس کرنسی کی قدر میں کمی ہو گی تو آپ پیئرز فروخت کر دیں گے۔

جانیں کہ کبکرنسی پیئرز کوخریدنا یا فروخت کرنا ہے

مندرجہ ذیل مثالوں میں ہم آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد کرنے کے لئے فنڈامینٹل تجزیہ استعمال کریں گےکہ کوئی مخصوص کرنسی پیئرز خریدنا چاہیے یا نہیں۔

ہر کرنسی کا تعلق ایک ملک (یا خطے) سے ہوتا ہے۔ لہٰذا، فوریکس فنڈامینٹل تجزیہ ملک کی معیشت کی مجموعی حالت پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جیسے شرح سود، مینوفیکچرنگ، پیداوار، روزگار، بین الاقوامی تجارت وغیرہ۔

Trade Forex

EUR/USD

اس مثال میں یورو بنیادی کرنسی ہے اور خرید و فروخت کی "اساس" ہے۔

اگرکسی طرح آپ کو یقین ہوکہ امریکہ کی معیشت میں کمی ہوگی اور وہ کمزورہوجائے گی، جوامریکہ کے لئے برا ہے تو پھرآپEUR/ USD خریدنےکا آرڈردیں گے۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے یورو خریدے ہیں اور آپ کو توقع ہے کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں ان کی قدر میں اضافہ ہو گا۔

دوسری طرف اگر آپ کو یقین ہو کہ امریکہ کی معیشت مستحکم ہے اور اس میں اضافہ ہو گا اور یہ کہ یورو امریکی ڈالر کے مقابلے میں کمزور ہو جائے گا تو آپ EUR/USD فروخت کرنے کا آرڈر دیں گے۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے یورو فروخت کر دیئے ہیں اور آپ کو توقع ہے کہ وہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں گر جائیں گے۔

24Domino میں ٹریڈ کیسے کریں؟

1

ٹریڈ کے لیے انسٹرومنٹ منتخب کریں

فیصلہ کریں کہ آپ کرنسی پیئرز، انڈیسیس اور کموڈیٹیز میں سے کس انسٹرومنٹ میں ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں۔

2

اپنا دورانیہ منتخب کریں

منتخب کریں کہ کب پوزیشن خود بخود رک جائے گی اور آپ کے منتخب کردہ وقت کی میعاد ختم ہو جائے گی۔

3

اپنے منافع / نقصان پوائنٹس کا فیصلہ کریں

منافع/ نقصان کی فہرست $0,01 - $1,00PTS یا EUR (€) کے مساوی سے انتخاب کریں۔

4

زیادہ سے زیادہ خطرے کے بارے میں فیصلہ کریں (زیادہ سے زیادہ)۔ (خطرہ)

$5 - $50 یا EUR (€) کے مساوی میں سے زیادہ سے زیادہ خطرے (زیادہ سے زیادہ خطرہ) کے بارے میں فیصلہ کریں جو آپ لینے کے لئے تیار ہیں۔ لہذا، فی پوزیشن کم از کم ٹریڈ/ خطرہ $5 یا EUR (€) کے مساوی اور زیادہ سے زیادہ $50 یا EUR (€) کے مساوی ہے۔

5

خریدنے یا فروخت کرنے کا فیصلہ کریں

مارکیٹ کے بارے میں فیصلہ کرنے کے بعد آپ کو اپنی ٹریڈ کی موجودہ قیمت معلوم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ تمام فاریکس ایک کرنسی بمقابلہ دوسری کرنسی میں کوٹ کیے جاتے ہیں۔ ہر کرنسی پیئر میں ایک 'بیس' کرنسی اور ایک 'کوٹ' کرنسی ہوتی ہے۔ کرنسی پیئرز کے بائیں طرف والی کرنسی بیس کرنسی اور دائیں طرف والی کوٹ کرنسی ہوتی ہے۔ سادہ الفاظ میں فارن کرنسیوں کی ٹریڈنگ کرتے ہوئے:

کرنسی پیئر خریدیں اگر آپ کو یقین ہے کہ بیس کرنسی کوٹ کرنسی کے مقابلے میں مضبوط ہوگی یا کوٹ کرنسی بیس کرنسی کے مقابلے میں کمزور ہو گی۔

آپ کے منافع میں شرح تبادلہ میں اضافے کے مطابق اضافہ ہو گا۔ شرح تبادلہ آپ کے اوپن لیول سے جتنے پوائنٹ نیچے آئے گی، اتنا ہی آپ کا نقصان ہو گا۔

کرنسی پیئرز فروخت کر دیں اگر آپ کو یقین ہے کہ بیس کرنسی کی قدر کوٹ کرنسی کے مقابلے میں کم ہو جائے گی یا بیس کرنسی کوٹ کرنسی کے مقابلے میں مضبوط ہو جائےگی۔

آپ کے منافع میں شرح تبادلہ میں کمی کے مطابق اضافہ ہو گا۔ شرح تبادلہ آپ کے اوپن لیول سے جتنے پوائنٹ بلند ہو گی، اتنا ہی آپ کا نقصان ہو گا۔

6

اپنی ٹریڈ کی نگرانی کریں اور اسے بند کر دیں

ایک بار کھولنے کے بعد آپ کی ٹریڈ کا نفع اور نقصان مارکیٹ کی قیمت کی ہر حرکت کے ساتھ گھٹے یا بڑھے گا۔ آپ مارکیٹ کی قیمتوں کو ٹریک کرسکتے ہیں اور ہمارے جدید ویژولز کے ذریعے آسانی سے حقیقی وقت میں اپنے ممکنہ منافع/ نقصان کی اپ ڈیٹ دیکھ سکتے ہیں۔ گرین ببل کا مطلب ہے آپ جیت رہے ہیں اور ریڈ ببل کا مطلب ہے آپ ہار رہے ہیں۔ آپ اپنے اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ پر مزید پوزیشنز اور نئے انسٹرومنٹ کھول سکتے ہیں یا اپنے کمپیوٹر یا ایپ سے موجودہ ٹریڈ بند کرسکتے ہیں۔

7

ٹریڈ بند کرنا

جب آپ اپنی ٹریڈ بند کرنے کے لئے تیار ہوں تو آپ خرید اور فروخت کے درمیان سٹاپ (Stop) بٹن پر کلک کر کے ٹریڈ بند کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کی ٹریڈ کو فوری طور پر روک اور بند کردے گا۔ اگر آپ ٹریڈ روکنا نہیں چاہتے تو آپ اسے چھوڑ سکتے ہیں اور وہ شروع میں آپ کا سیٹ کیا ہوا دورانیہ مکمل ہونے پر خود بند ہو جائے گی۔ یہ اتنا آسان ہے۔ مشکل حساب کتاب اور پیچیدہ فارمولوں کی کوئی ضرورت نہیں۔ ہم نے اسے آپ کے لیے آسان بنا دیا ہے!

ٹریڈنگ کا مستقبل۔ آسان اور سہل