کمپنی اپنی صوابدید پر کلائنٹ کے اکاؤنٹ کو منجمد کرسکتی ہے اگر وہ سمجھتی ہیں کہ موصول شدہ دستاویزات ناکافی ہیں اور کلائنٹ کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ میعاد کے اندر دستاویزات فراہم کرنے سے قاصر رہے۔ اس صورت میں کلائنٹ کے اکاؤنٹ پر، ہینڈلنگ فیس کے طور پر، ماہانہ 5$ چارجز ہونگے، یا اکاؤنٹ کا بیلنس، ان میں سے جو کمتر ہو، جب تک کلائنٹ کمپنی کو مفقود معلومات فراہم نہ کریں۔
14.1۔ فاریکس مارکیٹس کے فریم ورک میں موجود اصطلاحات اور مجموعی طور پر اصطلاحات کی تشریح
14.2۔ ان شرائط و ضوابط میں:
14.3۔ "ابنارمل مارکیٹ کنڈیشنز" سے مراد ایسے احوال ہوتے ہیں جو عام مارکیٹوں کے احوال کے برعکس ہوتے ہیں، جیسے جب مارکیٹ میں کم لیکویڈٹی ہو یا مارکیٹ میں قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہوں یا پرائس گیپس۔
14.4۔ "بیلنس" سے مراد اس حقیقی پیسے کی رقم ہوتی ہے جوکہ کلائنٹ کے پاس پوزیشنیں کھولنے کے لئے ہوتی ہے۔ اس میں تبدیلی آتی ہے کیونکہ کلائنٹ کبھی جیتتا ہے اور کبھی ہارتا ہے۔
14.5۔ "بار/کینڈل" سے عناصر کا ایک چارٹ مراد ہوتا ہے، جوکہ کھولنے اور بند کرنے کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہے، اسی طرح یہ متعینہ مدت (مثلاً، ایک منٹ، 5 منٹس، ایک دن، ایک ہفتہ) کے لئے کم ترین اور گراں ترین قیمتوں کو ظاہر کرتا ہے۔
14.6۔ "چارٹ" سے ایک جدول کی صورت میں کوٹس فلو مراد ہوتے ہیں۔ عرصے کے لیے، کسی بار/کینڈل سے متعلقہ:
- بار/کینڈل ہائی سب سے بڑی بڈ ہے، (b) بار/کینڈل لو سب سے کم تر بڈ ہے،
- بار/کینڈل کلوز پرائس آخری بڈ ہے، (d) بار/کینڈل اوپن پرائس پہلا بڈ ہے۔
14.7۔ "کلائنٹ ٹرمینل لاگ فائل" سے ایک فائل مراد ہوتا ہے، جوکہ کلائنٹ ٹرمینل کی جانب سے بنایا جاتا ہے، جس میں کسٹمر کی تمام درخواستیں اور ہدایات ایک سیکنڈ کی صحت کے ساتھ درج کی جاتی ہیں۔
14.8۔ "کمپنی" سے جی ایف مارکیٹس ایل ایل سی مراد ہوتا ہے، جوکہ مستند اور باضابطہ ہوتا ہے۔ کمپنی سینٹ ونسٹ اور دی گرینیڈینز میں رجسٹرڈ ہے، رجسٹرڈ ایڈریس کے ساتھ فرسٹ سینٹ ونسٹ بینک لمیٹڈ بینک، جیمز اسٹریٹ کنگز ٹاؤن، سینٹ اور دی گرینیڈینز پر۔
14.9۔ "کسٹمر" سے ایک قانونی ہستی مراد ہوتی ہے یا ایک فرد مراد ہوتا ہے جوکہ ٹرانزیکشن کرنے کے حوالے سے کمپنی کے ساتھ آپریٹیو ایگریمنٹس کا حصہ ہوتا ہے، جوکہ مارجن ٹریڈنگ کا پابند ہوتا ہے۔
14.10۔ "کسٹمر ایگریمنٹ" سے مراد وہ معاہدہ ہوتا ہے جو کسٹمر اور کمپنی کے مابین ہوتا ہے، جسے شرائط و ضوابط کے ساتھ "آپریٹیو ایگریمنٹس" سے تعبیر کیا جاتا ہے اور یہ ان شرائط و ضوابط پر عمل داری کرتا ہے جس پر کمپنی کسٹمر کے ساتھ معاملات طے کرتی ہے۔
14.11۔ "ڈے آرڈر" سے ایک ایسا آرڈر مراد ہوتا ہے جوکہ ٹریڈنگ سیشن کے اختتام پر خودکار طریقے سے حذف ہوجاتا ہے۔
14.12۔ "ڈیلر" سے مراد سرور ہوتا ہے یا کمپنی کا کوئی ملازم جسکو یہ اختیار حاصل ہوتا ہے کہ وہ کسٹمر کے ہدایات اور درخواستوں سے نمٹیں اور آرڈرز اور اسٹاپ آؤٹس پر عملدرآمد کریں۔
14.13۔ "انسٹینٹ ایکسیکیوشن" کا مطلب ہوتا ہے کہ کسٹمر کو بغیر پیشگی درخواست کے کوٹس فراہم کرنے کا میکانکی عمل۔ کسٹمر کسی بھی وقت ٹرانزیکشن کرسکتا ہے جب وہ حقیقی وقت میں کوٹس فلو دیکھیں۔
14.14۔ "واضح غلطی" سے مراد اس ڈیلر کی غلطی ہوتی ہے جو کوئی پوزیشن کھولتا/بند کرتا ہے یا کسی آرڈر پر عملدرآمد کرتا ہے، ایک ایسی قیمت پر جوکہ یہ عمل سرانجام دیتے وقت کوٹس فلو اس انسٹرومنٹ کی قیمت سے بالکل مختلف ہوتا ہے، یا قیمتوں کے حوالے سے کسی بھی ڈیلر کا کوئی عمل جوکہ مارکیٹ کے قیمتوں سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔
14.15۔ "مارجن" سے مطلوبہ فنڈز کی رقم مراد ہوتی ہے اور/یا کلائنٹ کی جانب سے پوزیشن کھولنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
14.16۔ "مارکیٹ اوپننگ" سے مراد وہ وقت ہوتا ہے جس پر ویک اینڈز، چھٹیوں یا ٹریڈنگ سیشن ٹائم گیپس کے بعد مارکیٹ کھلتی ہے۔ "نیو مارجن" اسکا معنیٰ وہی ہے جو شِق 6.8 میں دیا گیا ہے۔ "نارمل مارکیٹ کنڈیشنز" سے مراد ایسی مارکیٹ ہوتی ہے جہاں کوئی بھی:
- ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں کوٹس فلو میں قابلِ غور وقفے؛ اور (b) تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتیں؛ اور (c) لارج پرائس گیپس۔
14.17۔ "زیادہ سے زیادہ خطرہ/زیادہ سے زیادہ"۔ "خطرہ" سے مراد حقیقی پیسوں کی مقدار ہوتی ہے، جسے کلائنٹ خطرے میں ڈالنا چاہے گا/ نئے کھولے گئے پوزیشن کے لئے اسکو کھودینے پر راضی ہوگا
14.18۔ "آرڈر لیول" سے آرڈر میں مذکورہ قیمت مراد ہوتی ہے۔
14.19۔ "پینڈنگ آرڈر" سے مراد پوزیشن کھولنے کے لئے کسٹمر کی جانب سے کمپنی کو دی گئی ہدایت ہوتی ہے جب قیمت لیول کے آرڈر تک پہنچ جائے۔
14.20۔ "پوائنٹ" / "پپ" سے مراد کسی کوٹ کے ڈجٹ کا آخری عددی قیمت، یا سب سے دائیں جانب والا۔ "پرائس گیپ" سے مراد درج ذیل ہوتا ہے:
- موجودہ کوٹ بڈ پچھلے کوٹ کے آسک سے بڑا ہے؛ یا
- یا موجودہ کوٹ آسک پچھلے کوٹ کے بڈ سے کم تر ہے۔
14.21۔ "پیریڈ" سے وہ ٹائم فریم مراد ہوتا ہے جسے کلائنٹ اپنے کھولنے وانسٹرومنٹ نئے پوزیشن کے لئے منتخب کرتا ہے۔
14.22۔ "پرائس گیپ آن دی مارکیٹ اوپننگ" سے درج ذیل مراد ہوتا ہے:
- موجودہ ٹریڈنگ سیشن کا پہلا بڈ سابقہ سیشن کے آخری آسک سے بڑا ہے؛ یا
- موجودہ ٹریڈنگ سیشن کا پہلا آسک پچھلے سیشن کے آخری بڈ سے کم تر ہے۔
14.23۔ "نفع/نقصان" سے حقیقی پیسوں کے لحاظ سے پوزیشن کا سائز مراد ہوتا ہے، جوکہ کھولا جائے گا۔
14.24۔ "ریکویسٹ ایکسیکیوشن" سے مراد کسٹمر کو سابقہ درخواست کے ساتھ کوٹس فراہم کرنے کا میکانکی عمل ہوتا ہے۔
14.25۔ "کوٹس فلو" سے ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں ہر انسٹرومنٹ کے لئے کوٹس کا تسلسل مراد ہوتا ہے۔ "سیل لمٹ" اسکا معنیٰ وہی ہے جو شِق 8.1 میں دیا گیا ہے۔
14.26۔ "سیل اسٹاپ" اس کا معنی وہی ہے جو شِق 8.1 میں دیا گیا ہے۔
14.27۔ "سرور لاگ فائل" سے مراد وہ فائل ہوتی ہے جو سرور کی جانب سے بنائی جاتی ہے کسٹمر کی جانب سے کمپنی کو بھیجے گئے تمام درخواستوں اور ہدایات کو ہر ایک سیکنڈ کے صحت کے ساتھ ریکارڈ کرتی ہے اور اسی طرح ان کے عملدرآمد کے نتائج کو بھی ریکارڈ کرتی ہے۔ "اسپریڈ" سے آسک اور بِڈ کے مابین فرق مراد ہوتا ہے۔
14.28۔ "اسٹاپ" کا مطلب ہوتا ہے کہ جب کلائنٹ ایک فعال/اوپن پوزیشن کو بند کرنا چاہیں تو وہ اس بٹن کو دباکر پوزیشن کو ختم/روک سکتا ہے
14.29۔ "اسٹاپ لاس" اسکا معنی وہی ہے جو شِق 8.2 میں دیا گیا ہے۔
14.30۔ "اسٹاپ آؤٹ" سے اوپن پوزیشنوں کو برقرار رکھنے کے لئے مطلوبہ فنڈز ناکافی ہونے کی صورت میں، کسٹمر کی رضامندی یا کسی سابقہ نوٹس کے بغیر کسٹمر کی اوپن پوزیشن کو بند کرنے کی ہدایت مراد ہوتی ہے۔
14.31۔ "ٹیک پروفٹ" اسکا معنیٰ وہی ہے جو شِق 8.2 میں دیا گیا ہے۔
14.32۔ "ٹک" سے مراد وہ قیمت ہوتی ہے جو کمپنی اپنے ٹرمینل ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں وصول کرتی ہے۔
14.33۔ "ٹکر" سے مراد وہ منفرد شناختی نمبر ہوتا ہے جو ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں ہر اوپن پوزیشن / یا پینڈنگ آرڈر / یا ڈپازٹ/ودڈرال ٹرانزیکشن کے لئے متعین کیا جاتا ہے۔
14.34۔ "ٹریڈنگ ٹرمز ویب پیج" سے ویب سائٹ کا ویب پیج مراد ہوتا ہے جس پر ٹریڈنگ ٹرمز کے حوالے سے معلومات فراہم کی جاتی ہے۔ یہ دستاویز کو تیار کرتے وقت، معلومات "ٹریڈنگ ٹرمز" ٹیب کے تحت ہماری ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ہے۔
www.24domino.co۔
14.35۔ "ٹریڈنگ پلیٹ فارم ٹائم زون" سے وہ ٹائم زون مراد ہوتا ہے جس میں سرور لاگ فائل کسی بھی وقوعے کو درج کرتا ہے۔ یہ دستاویز پیش کرتے وقت ٹریڈنگ پلیٹ فارم ٹائم زون ہے؛ GMT/BST + 2 (اکتوبر کا آخری ویک اینڈ – مارچ کا آخری ویک اینڈ)۔ دن کی روشنی میں (مارچ کا آخری ویک اینڈ – اکتوبر کا آخری ویک اینڈ) ٹریڈنگ پلیٹ فارم ٹائم زون شاید یوں ظاہر ہو GMT + 3۔